دیگر سپورٹس

بوشی بان مارشل آرٹس پاکستان نارتھ کراچی جمخانہ میں بیلٹ پروموشن کی تقریب

بوشی بان مارشل آرٹس پاکستان نارتھ کراچی جمخانہ میں بیلٹ پروموشن کی تقریب،

عبدالحق اچھا سمیت دیگر نے کامیاب کھلاڑیوں میں بیلٹ تقسیم کی۔

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) بوشی بان مارشل آرٹس پاکستان (رجسٹرڈ) نارتھ کراچی جمخانہ میں گزشتہ روز بیلٹ پروموشن کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں باقاعدہ کارکردگی اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو اگلے درجہ کی بیلٹس عطا کی گئیں۔ تقریب کی نگرانی کلب کی کوآرڈینیٹر ہما ناصر نے کی،نیشنل ڈائریکٹر بوشی بان اور چیف عبدالحق اچھا بلیک بیلٹ 7 ڈان کی زیرِ نگرانی نارتھ کراچی جیمخانہ میں کھلاڑیوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کی بدولت اس تقریب کا انعقاد بھی عمل میں آیا جنہوں نے تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مارشل آرٹس صرف دفاعی فن نہیں بلکہ یہ کردار سازی، خود اعتمادی اور مثبت رویے کی تربیت بھی ہے۔ تقریب میں موجود سینئر بلیک بیلٹ اور انسٹرکٹرز میں نُظرہ جمال (بلیک بیلٹ سیکنڈ ڈگری)، نبیہہ جمال (بلیک بیلٹ، چیف انسٹرکٹر)، اسنا فاطمہ (بلیک بیلٹ)، جنید عدنان (بلیک بیلٹ، چیف انسٹرکٹر)، صفیل سہیل (براؤن بیلٹ)، فریہ مدیحہ (بلیو بیلٹ)، عبدالرحمٰن (گرین بیلٹ) اور علی نیر (بلیو بیلٹ)۔ان سینئرز کی موجودگی میں یلو سے اورنج بیلٹ تک ترقی پانے والی طالبہ ربی کامران اور سید خلید الدین کو بلیو سے براؤن بیلٹ حاصل کرنے پر خصوصی طور پر سراہا گیا،جبکہ یلو بیلٹ حاصل کرنے والے نئے طلبہ میں عبان، ریان، نادیہ، حفصہ، علی، عمر اور عثمان شامل تھے۔ کلب انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بیلٹس صرف مہارت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مستقل مزاجی، حاضری، نظم و ضبط اور اخلاقی طرزِ عمل کو دیکھ کر دی جاتی ہیں تاکہ طلبہ مارشل آرٹس کو بطور فن اور ذمہ داری اپنائیں۔ تقریب کے اختتام پر تمام طلبہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی محنت اور شائستگی کے ساتھ اپنی تربیت جاری رکھیں گے۔

Related Articles


Back to top button