ٹٰینس

تھائی لینڈ میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹینس - چار رکنی پاکستانی دستہ پتایا پہنچ گیا

تھائی لینڈ میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹس کیلئے پاکستانی دستہ پتایا پہنچ گیا

پتایا: تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقد ہونے والے دو باوقار انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) ماسٹرز ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے پاکستان کا چار رکنی سینئر ٹینس دستہ پتایا پہنچ گیا ہے۔

قومی دستے کی قیادت سابق نیشنل چیمپیئن اور ڈیوس کپ کھلاڑی رشید احمد ملک کر رہے ہیں۔پاکستانی کھلاڑی 14 سے 20 نومبر تک شیڈول آئی ٹی ایف ماسٹرز ایم ٹی-700 (MT700) اور اس کے فوراً بعد 21 سے 26 نومبر 2026ء تک ہونے والے ایم ٹی-400 (MT400) ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 یہ دونوں عالمی ایونٹس پاکستان کے سینئر کھلاڑیوں کو بین الاقوامی حریفوں کے خلاف اپنے تجربے اور صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بہترین موقع فراہم کریں گے۔

پاکستانی دستے کی تفصیلاتچار رکنی پاکستانی اسکواڈ مختلف ایج گروپ کیٹیگریز کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں حصہ لے گا

:70 پلس کیٹیگری: وقار نثار60 پلس کیٹیگری: رشید احمد ملک (کپتان)55 پلس کیٹیگری: خرم امتیاز اور فرقان الدین خان دستے کے قائد راشد احمد ملک بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ 

کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات اور کامیابیوں کے اعتراف میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

قومی کھلاڑی دونوں ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے اور سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پتایا میں ہونے والے یہ مسلسل دو ایونٹس عالمی سطح پر پاکستانی سینئر ٹینس کی مضبوط موجودگی اور کھلاڑیوں کے کھیل سے گہرے لگاؤ کا عملی ثبوت ہیں۔

Related Articles


Back to top button