PSL2026 کرکٹ

پی ایس ایل فرنچائز دی پنڈیز کا بڑا قدم، آسٹریلوی ایڈم ووجز ہیڈ کوچ مقرر

 دی پنڈیز نے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا، ایڈم ووجز ذمہ داریاں سنبھالیں گے

 راولپنڈی ; پاکستان سپر لیگ کی راولپنڈی فرنچائز دی پنڈیز نے آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ایڈم ووجز کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔فرنچائز کے مالک احسن طاہر کا کہنا ہے کہ ہم خطے کی بہترین کرکٹ فرنچائز بننا چاہتے ہیں اور اس کا آغاز کھیل کے واضح انداز سے ہوتا ہے۔ 

ایڈم نے بارہا واضح شناخت کے ساتھ جیتنے والی ٹیمیں بنائی ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل بنایا ہے۔ یہی دی پنڈیز کا طریقہ ہے۔ یہ طویل مدتی اسٹریٹجک سائننگ ہے۔

ہیڈ کوچ ایڈم ووجز نے کہا کہ میں یہاں کے عزائم اور منصوبے کی وضاحت سے متاثر ہوا ہوں۔ دی پنڈیز جانتے ہیں کہ وہ کیا بننا چاہتے ہیں: بے باک، باواز بلند اور نڈر۔ میرا کام اسے کھیلنے کے انداز میں ڈھالنا اور ہر کھلاڑی کو واضح کردار دینا ہے۔

 پنڈی کے پاس پرجوش مداح اور حقیقی ٹیلنٹ ہے اور میں شروعات کا انتظار نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ دی پنڈیز پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈی کی فرنچائز ہے جس کا وژن خطے کی بہترین کرکٹ فرنچائز بننا ہے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن تاریخ کا ایک انتہائی یادگار اور اہم ٹورنامنٹ ثابت ہوا، جو 26 مارچ سے 3 مئی 2026ء کے دوران پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلا گیا.

 اس سیزن کی سب سے بڑی خصوصیت لیگ کی وسعت تھی جس میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی تھی اور دو نئی فرنچائزز "حیدرآباد کنگزمین" اور "راولپنڈیز" نے ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کی.

Related Articles


Back to top button