کرکٹ
جدہ ; ایچ ایس ایل سیزن تھری کی افتتاحی تقریب ; ٹرافی کی نمائش اور پلیئرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جدہ میں شروع ہونے جا رہی ہے ایچ ایس ایل سیزن تھری جس میں سعودی عرب سے12ٹیمیں
جبکہ پاکستان سے 21ٹاپ پلیئرز شرکت کر رہے ہیں
جدہ(رپورٹ:حافظ عرفان کھٹانہ)
جدہ کے مقامی ہوٹل میں ایچ ایس ایل سیزن تھری کی افتتاحی تقریب میں فائنل ٹرافی کی نمائش کی گئی اور پلیئرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ لیگ میں پہلی مرتبہ پاکستان سے 21 ٹاپ پلیئرز شریک ہو رہے ہیں جن میں تیمور مزرا،فہد میاں چنوں،وسیم لیفٹی عرفان نونا،شاہنواز شانی ،بہادر لیفٹئ ،اسدشان ، اور دیگر شامل ہیں۔
