جے-30 انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ: 6 سے زائد ممالک کے 42 کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے
جے-30 انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ: 6 سے زائد ممالک کے 42 کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے
لاہور: پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور علی ایمبرائڈری ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے "جے-30 لاہور علی ایمبرائڈری ملز انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ 2026ء" کا آغاز پیر 26 اکتوبر سے ایچیسن کالج لاہور میں ہو رہا ہے۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس عالمی ٹورنامنٹ میں چین، قازقستان، آسٹریلیا، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے 42 سے زائد ابھرتے ہوئے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
پی ایل ٹی اے کے پیٹرن رشید ملک نے ٹائٹل سپانسر علی ایمبرائڈری ملز، نیشاط ٹیکسٹائلز اور ایچیسن کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے عرصے بعد لاہور میں آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے تجربات، تکنیکی مہارت اور بین الاقوامی نمائش فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ بنے گا۔
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب پیر کی دوپہر 2:30 بجے ایچیسن کالج میں منعقد ہوگی،
جس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل، سابق سیکرٹری سپورٹس فضل الرحمن اور پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے فائنل مقابلے جمعہ 30 اکتوبر کو دوپہر 3:30 بجے کھیلے جائیں گے۔