کرکٹ
سُپر ایٹ مرحلہ: انگلینڈ کی شاندار کم بیک، سری لنکا کو 51 رنز سے آؤٹ کلاس کر دیا
سُپر ایٹ مرحلہ: انگلینڈ کی شاندار کم بیک، سری لنکا کو 51 رنز سے آؤٹ کلاس کر دیا
پالی کیلے: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے سری لنکا کو 147 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں میزبان سری لنکا 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فل سالٹ اور جوز بٹلر نے کیا، تاہم ٹیم کو ابتدائی نقصان اٹھانا پڑا۔ 16 کے مجموعی اسکور پر جوز بٹلر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ جیکب بیتھل 3، ٹوم بینٹن 6، کپتان ہیری بروک 14 اور سام کرن 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر میں بھی ٹیم کو بڑی شراکت نہ مل سکی۔ اوپنر فل سالٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی اور ٹیم کو سنبھالا دیا۔ ان کے علاوہ ول جیکس نے 21 اور اوورٹن نے 10 رنز اسکور کیے، جبکہ لیام ڈاسن 6 رنز بنا سکے۔ سری لنکن بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو بڑے اسکور سے روک دیا۔ یاد رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے کا ابتدائی میچ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔