کرکٹ

شاداب خان اور فہیم اشرف نے ماضی کی یادیں شیئر کردیں

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے 2 ہونہار اور نوجوان آل راؤنڈرز فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2018ء کے دورۂ انگلینڈ کی یادیں شیئر کردیں۔ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود فہیم اشرف نے بتایا کہ 2018 ء کے دورۂ انگلینڈ میں مجھ سے جب بھی کوئی غلطی ہوتی تھی تو شاداب یہ نہیں کہتا تھا کہ اے کی کیتا اے (یہ کیا کیا ہے)

بلکہ شاداب یہی کہتا تھا کہ کوئی بات نہیں اگلی مرتبہ اچھا کھیلو گے۔شاداب خان نے بھی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے بال لیفٹ کرنے کی بھی تعریف کرتے تھے، کئی مرتبہ ایک دوسرے کا اعتماد بڑھانے کے لیے جھوٹی تعریف بھی کرتے تھے۔

https://twitter.com/i/status/1282927869421858818

واضح رہے کہ 2018 ء کے دورۂ انگلینڈ میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران شاداب خان اور فہیم اشرف نے 7 ویں وکٹ کی شراکت میں 72 قیمتی رنز جوڑے تھے۔

Related Articles


Back to top button