کرکٹ

فور اسٹار ٹورنامنٹ پشاور، ایبٹ آباد ریجن ٹیم کا اعلان، نعیم خان کپتان مقرر

فور اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور 2026، ایبٹ آباد ریجن ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپیشل پرسن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فور اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور 2026 کے لیے ایبٹ آباد ریجن ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

جنرل سیکرٹری حافظ مجتبیٰ کی منظوری سے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ ٹیم کی قیادت نعیم خان کریں گے جبکہ ملک شاہد کو کوچ اور عامر الطاف کو مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ پی سی بی لیول ون کوچ شاہد ملک، ٹیم منیجر نعمان خان اور کوآرڈینیٹر نومی خان بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔

ایبٹ آباد ریجن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ
:

نعیم خان (کپتان)، محمد آصف، علیم شاہ، امتیاز شاہ، عبداللہ، عبدالوہاب، اسلام بہادر، کلیم خان، سعد خان، خطیب الرحمن، عبیداللہ، بلال ارشد، زبیر خان، محمد عثمان اور عثمان علی شامل ہیں،

 جبکہ ملک شاہد کوچ، عامر الطاف مینٹور، شاہد ملک پی سی بی لیول ون کوچ، نعمان خان منیجر اور نومی خان کوآرڈینیٹر مقرر۔

اس موقع پر ٹیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد ٹیم ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

Related Articles


Back to top button