کرکٹ

قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور، دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز باؤلرز چھائے رہے

قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور، دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز باؤلرز چھائے رہے

محمد نواز، ساجد رضا اور ارشد اقبال سمیت کئی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی، متعدد ٹیمیں مشکلات کا شکار

اسلام آباد (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز بیٹرز اور باؤلرز کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے، 

جہاں متعدد ٹیمیں کم اسکور پر آؤٹ ہوئیں جبکہ بعض بیٹرز نے نمایاں اننگز کھیل کر اپنی ٹیموں کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دی

 قائداعظم ٹرافی گولڈ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز کراچی بلوز کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 214 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

 جواب میں ملتان نے دن کے اختتام تک 2 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں فیصل آباد کی ٹیم سیالکوٹ بلوز کے خلاف 222 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی فہام الحق نے 91 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی

دوسری جانب ساجد رضا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جس کے نتیجے میں لاہور وائٹس کی ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی

 جواب میں اسلام آباد نے ایک وکٹ کے نقصان پر 113 رنز بنا لیےآفاق آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کرکے پشاور بلوز کو 220 رنز پر محدود کیا 

جس کے جواب میں فاٹا نے 3 وکٹوں پر 94 رنز بنا لیے قائداعظم ٹرافی سلور کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز بھی باؤلرز اور بیٹرز کی نمایاں کارکردگیاں سامنے آئیں

 محمد نواز نے 5 وکٹیں حاصل کرکے لاڑکانہ کی ٹیم کو 57 رنز پر آؤٹ کردیا جواب میں راولپنڈی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا لیے۔

حیدرآباد کی جانب سے سعد خان نے ناقابل شکست 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر کے خلاف 6 وکٹوں پر 314 رنز بنا لیے 

سیالکوٹ وائٹس نے کراچی وائٹس کے خلاف 9 وکٹوں پر 353 رنز اسکور کیے، 

محمد طیب نے 139 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی دیگر مقابلوں میں ارشد اقبال نے 6 وکٹیں حاصل کرکے ڈی ایم جے کی ٹیم کو صرف 30 رنز پر ڈھیر کردیا، 

جواب میں ایبٹ آباد نے 5 وکٹوں پر 239 رنز بنا لیے۔ نجیب اللہ نے 6 وکٹیں حاصل کرکے بہاولپور کو 144 رنز پر آؤٹ کیا جس کے جواب میں کوئٹہ نے 2 وکٹوں پر 101 رنز بنا لیے

 اسی طرح محمد الیاس نے 6 وکٹیں حاصل کرکے لاہور بلوز کی ٹیم کو 175 رنز پر آؤٹ کردیا، جواب میں پشاور وائٹس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا لیے

 یوں قائداعظم ٹرافی کے گولڈ اور سلور مقابلوں کے پہلے روز باؤلرز کی کارکردگی نمایاں رہی

 جبکہ دوسرے روز کے کھیل میں کئی مقابلوں کے دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔

Related Articles


Back to top button