کرکٹ

قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ مذاق بن گیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی فیملی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب چلے گئے۔عماد کے بعد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے بھی سوشل میڈیا پر پیسر کی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے،فٹنس کیمپ میں صرف محمد عرفان رہ گئے ہیں۔

https://twitter.com/iamamirofficial/status/1197303100987584514

پی سی بی فٹنس کیمپ میں تین کرکٹرز کو بلایا گیا تھا۔ کیمپ 25 نومبرتک جاری رہے گا۔ ڈاکٹر سہیل کی نگرانی میں کیمپ بھی تاخیر سے شروع کیا گیا اور تین کرکٹرز کو جنوبی افریقا لیگ کے لئے این او سی بھی دے دیے گئے،پی سی بی کی پالیسی خاصی حیران کن ہے کہ ایک طرف ٹی ٹین لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری نہیں کئے جاتے اور دوسری طرف جنوبی افریقہ کی ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو جانے دیا جاتا ہے ،سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اکیڈمی میں تین کھلاڑیوں کو بلا کر اسے فٹنس کیمپ کا نام دے دیا گیا ہے جس کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی۔

https://twitter.com/narjiskhan25/status/1197028586047365122

کیمپ کا اس وقت اعلان کیا گیا جب پی سی بی نے ابوظہبی ہونے والی ٹی ٹین لیگ کیلئے مشروط این او سی واپس لینے کا اعلان کیا۔این او سی واپس لینے کی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ اور ورک لوڈ مینجمنٹ بھی بتایا گیا۔ پہلے تو پاکستان کرکٹ بورڈ بھول ہی گیا کہ کیمپ 13 نومبر کو شروع کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ پی سی بی نے 15 نومبر کو اعلان کیا کہ پیر سے کیمپ لگایا جا ئے گا۔کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں کی تعداد صرف 3 ہے۔ ان میں محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم شامل ہیں۔

Related Articles


Back to top button