لاہور : سعد احسن پولو کپ کا فائنل کل، دین/ایس کیو اور پی بی میں ٹاکرا
لاہور پولو کپ 2026 کا فائنل کل، دین/ایس کیو اور پی بی ٹیمیں آمنے سامنے
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام سعد احسن ریذیڈنسی اینڈ سٹییزن شپ پولو کپ 2026ء کا فائنل اتوار کو دین / ایس کیو اور پی بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لاہور پولو کلب کے صدر آغا نجیب رضا کے مطابق چار گول پی پی اے ایونٹ میں 11 ٹیمیں شریک ہیں، جن کے دو سیمی فائنل گزشتہ روز مکمل ہوئے۔پہلے سیمی فائنل میں تین ٹیموں نے امریکن سسٹم کے تحت آپس میں مقابلہ کیا،
جس میں ٹیم دین / ایس کیو نے پہلے ماسٹر پینٹس / نیو ایج کیبلز کو 5-1 سے اور پھر ڈی اے پی ٹی کی ٹیم کو 4-2 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ٹیم پی بی نے اے او ایس / ریجاس / گارڈ گروپ کی ٹیم کو 11-7 سے ہرا کر مین فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
جیتنے والی ٹیم کی جانب سے احمد علی ٹوانہ نے 6، محسن عطاء کھوسہ نے 3، جبکہ عبدالرحمان منوں اور ابراہیم خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔
ہارنے والی ٹیم کی جانب سے محب فیصل شہزاد اور حمزہ علی حکیم نے دو دو، جبکہ عبداللہ اعجاز اور عارب علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا۔
لاہور پولو کلب کے صدر آغا نجیب رضا نے سپانسرز سعد احسن ریذیڈنسی اینڈ سٹییزن شپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بادشاہوں کے کھیل پولو کی سرپرستی کی۔