Games اتھلیٹکس

لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے27گولڈ میڈلز کے ساتھ جیت لی

لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ واپڈا نے27گولڈ میڈلز کے ساتھ جیت لی

مردوں میں نیوی کی دوسری،ایچ ای سی کی تیسری پوزیشن،

ماریہ بی بی کا پانچ ہزار میڑز ریس میں نیا قومی ریکارڈ

ویمنز میں ایچ ای سی کی دوسری،سندھ کی تیسری اور نیوی کی چوتھی پوزیشن رہی،

4x400ریلے میں دو سلور میڈل

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹر) پاکستان واپڈا نے مینز اور ویمنز میں مجموعی طور پر27گولڈ میڈلز کے ساتھ لوک سہائتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیت لی،

پاکستان نیوی نے 9گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ ایچ ای سی نے آٹھ گولڈ میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مینز میں پاکستان نیوی نے دوسری اورایچ ای سی نے تیسری جبکہ خواتین میں ایچ ای سی نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لوک سہائتا کے تعاون سے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر نگرانی اور سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر انتظام این ای ڈی یونیورسٹی کے ٹارٹن ٹریک پر منعقدہ چنیشنل ایتھلیٹکس یمپئن شپ اختتام کو پہنچ گئی۔

آخری روز پانچ ہزار میٹرز میں نیا قومی ریکارڈ بھی بنا۔میڈل اور پوائنٹس ٹیبل کے مطابق واپڈا نے مردوں میں 17گولڈ،پانچ سلور اور پانچ برانز میڈلز کے ساتھ برتری ثابت کی

 جبکہ نیوی نے پانچ گولڈ،6سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ دوسری اور ایچ ای سی نے دو گولڈ،چار سلور اور سات برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پائی۔

خواتین میں واپڈا نے10گولڈ،11سلور اور 6برانز میڈلز حاصل کئے جبکہ ایچ ای سی نے 6گولڈ،7سلور، 9برانز میڈلز اور 260پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ سندھ نے ایک گولڈ،دو سلور، تین برانز میڈلز اور86پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نیوی نے چار گولڈ اور 73پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پائی۔نیوی کی امتل رحمان نے چار گولڈ میڈل جیتے جبکہ مینز میں واپڈا کے شجر عباس نے تین گولڈ میڈلز حاصل کئے۔

چوتھے اور آخری روز کے نتائج کے مطابق مرودں کی200میٹرز ریس میں واپڈا کے شجر عباس نے20:75سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ کے پی کے عطا اللہ نے 20:90 سیکنڈز کے ساتھ سلور اور ایچ ای سی کے حسیب احمدنے 21:40سیکنڈز کے ساتھ برانز میڈل پر اکتفا کیا۔

 خواتین کی200میٹرز ریس میں ایچ ای سی کی خولہ عمر خان نے 24.80سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جبکہ سندھ کی اقرا ریاض نے 25:05 سیکنڈز کے ساتھ سلور اور واپڈا کی ملائکہ شہزادی نے 26:00 سیکنڈز کے ساتھ برانز میڈل قابو کیا۔

 مردوں کی800میٹرز ریس میں واپڈا کے شہسوار نے مقررہ فاصلہ 1:52:01منٹ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا،پنجاب کے مقصود نے 1:53:53منٹ کے ساتھ سلور اور ایچ ای سی کے اسامہ حسن نے 1:54:47 منٹ کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

خواتین کی پانچ ہزار میٹرز ریس میں واپڈا کی ماریہ بی بی نے19:02:00منٹ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور نیا قومی ریکارڈ بھی بنا ڈالا،

انہوں نے انٹر نیشنل ایتھلیٹ اولمپئن رابعہ عاشق کا قومی ریکارڈ توڑا جو انہوں نے2012میں 19:04:05منٹ کے ساتھ قائم کیا تھا۔ واپڈا کی نازیہ احسان نے 19:49:50منٹ کے ساتھ سلور اور ایچ ای سی کی گونش بتول نے 20:10:80منٹ کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔

خواتین کے ہیمر تھرو ایونٹ میں واپڈا کی عظمیٰ اعظم نے 41.82میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا،ایچ ای سی کی ملیحہ سلیم نے 35.59میٹرز کے ساتھ سلور اور ایچ ای سی کی خدیجہ مہرین نے 35.36میٹرز کے ساتھ برانز میڈل حاصل کر سکیں۔

4x100میٹرز ریلے میں نیوی کے سیف اللہ امین،محمد حمزہ،عبداللہ اور عنصر عباس نے 42:00 سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ ایچ ای سی کے معیز،محمد دانیا ل حسیب بٹ اور اسامہ خلیل نے 42:05سیکنڈز کے سلور ااور پنجاب کے زین علی،محمد وسیم،عامر امین اور شرجیل نے 43.28سیکنڈز کے ساتھ برانز میڈل پر اکتفا کیا۔

خواتین کی 4x100میٹرز ریلے میں واپڈا کی انیقہ،ملہان،ملائکہ اور فائقہ 48.63سیکنڈز میں گولڈ میڈل کی حق دار رہیں جبکہ ایچ ای سی کی زینب علی،ستارہ،

خولہ عمر اور سلمیٰ علی نے 50:19سیکنڈز کے ساتھ سلور اور سندھ کی اقرا عزیز،حفصہ نوید،عنایہ احسان اور ماریہ ملک نے 52:25سیکنڈز کے ساتھ برانز میڈل لیا۔

مردوں کے ٹرپل جمپ میں واپڈاکے عثمان ظفر نے 15.39میٹرز کے ساتھ گولڈ جبکہ:نیوی کے عنصر عباس نے 15.29میٹرز کے ساتھ سلور اور پنجاب کے محمد عرفان نے13.98میٹرز کے ساتھ برانز میڈل یقینی بنایا۔

مردوں کے ہیمر تھرو ایونٹ میں واپڈا کے داؤد نے 52.45میٹرز دور گولہ پھینکا اور گولڈ میڈل جیتا جبکہ واپڈا کے اظہر عباس نے51.01میٹرز کے ساتھ سلور اور ایچ ای سی کے دانیال حیدرنے45.53میٹرز کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

خواتین کے پول والٹ ایونٹ میں واپڈا کی امینہ نے 2.85میٹرز جمپ کی اور گولڈ میڈل کا حصول یقینی بنایا جبکہ واپڈا کی ساجدہ بی بی نے 2.70میٹرز کے ساتھ سلور اور ایچ ای سی کی مدیحہ نے 2.60میٹرز کے ساتھ برانز میڈل لیا۔

مردوں کے ہائی جمپ میں پاکستا ن نیوی کے عثما ن غنی نے 1:96 میٹرز جمپ کیا اور گولڈ میڈل کے حقدار بنے جبکہ واپڈا کے علی اشرف نے 1.93میٹرز کے ساتھ سلور اور واپڈا کے احمد نے 1:93 میٹرز کے ساتھ برانز میڈل لیا۔

 مردوں کی پانچ ہزار میٹرز ریس میں واپڈا کے سہیل عامر نے15:16:20منٹ کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ پنجاب کے محمد زین نے 15:34:01منٹ کے ساتھ سلور اور نیوی کے علی حسن نے 15:45:30سیکنڈز کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔

چیمپئن شپ کے آخری ایونٹمردوں کی 4x400میٹرز ریس میں واپڈا نے گولڈ میڈل جیتا،واپڈا کے فواد خان،اکرام،شاہ سرور اور زیور شا ہ نے 3:15:90منٹ کے ساتھ مقررہ فاصلہ طے کیا 

جبکہ نیوی کے محمد حمزہ،محمد وقاص،اصفہان یوسف اور سیف اللہ امین نے 3:20:50منٹ کے ساتھ سلور اور پنجاب کے عثمان رضا،ضرغام،شرجیل اور عامر امین نے بھی3:20:50منٹ کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔

دونوں کا ٹائم برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو سلور میڈل کا حق دار قرار دیا گیا جبکہ برانز میڈل کسی کو نہیں دیا گیا 

Related Articles


Back to top button