دیگر سپورٹس
نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ ; بی این پولو کی شاندار کارکردگی
نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ ; بی این پولو کی شاندار کارکردگی
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پانچواں پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ 2026ء برائے نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ (فائنل) سپانسرڈ بائی سرسبز کو سپانسرڈ بائی کنگڈم کا فائنل پنلٹی شوٹس پر ٹیم بی این پولو نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں سرسبز اور کنڈم ویلی کے تعاون سے منعقدہ نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر تھے، ان کے ساتھ سپانسرزفاطمہ گروپ کے ڈائریکٹر میاں عباس مختار، کنڈم ویلی کے ایم ڈی غلام مرتضی تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری کلب میجر عادل سلطان راؤ(ر)، پولو لورز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بی این پولو اور ایف پولو کے درمیان فائنل میچ شروع ہوا۔ دوسرے چکر کے اختتام پر سکور 4-3تھا کہ بارش انتہائی تیز ہوگئی اور گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ مزید نہ ہو سکا پھر ٹیموں کے درمیان پنلٹی شوٹ ہوا جس میں بی این پولو نے ایف جی پولو کو 4-3 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے بابر نسیم اور ٹی ٹیو رئیوز نے اپنی چاروں پنلٹی پر گول سکور کیے جبکہ ایف جی پولو کی طرف سے امین رحمان ایک گول مس کر گئے جس پر بی این پولو نے پانچواں پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کلب نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ جیت لیا۔ نیشنل اوپن کے موقع پر ایوارڈز بھی دیئے گئے۔ گورنر پنجاب نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ لوکل کھلاڑیوں میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بابر نسیم، غیرملکی کا ایوارڈ ٹی ٹو رئیوز گنزو بہترین گھوڑی کا ایوارڈ بابر نسیم کی گھوڑی ڈولفینا سگو کو دیا گیا۔ میڈیم گول میں چار سے آٹھ گول میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ثاقب خان خاکوانی جبکہ موسٹ امپروڈ کھلاڑی امین رحمان، لو گول میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حمزہ مواز خان، موسٹ امپروڈ کھلاڑی میاں عباس مختار، -2-0 گول کیٹگری میں اایوارڈ عمر اشفاق، بہترین دو گول کھلاڑی کا ایوارڈ ابراہیم خلیل، دو سے چار گول میں امپروڈ کھلاڑی کا ایوارڈ راجہ میکائل سمیع، ایمرجنٹ ٹیلنٹ ایوارڈ دیان بٹ، سپرٹ آف پولو ایوارڈ صوفی محمد عامر، لیڈی ایوارڈ مس رابیل حسین کو دیا گیا۔