Games

ورلڈ ٹرائیتھلون ویمنز کپ 6 دسمبر کو دبئی میں ہوگا، رجسٹریشن اوپن

ورلڈ ٹرائیتھلون ویمنز کپ 6 دسمبر کو دبئی میں ہوگا، رجسٹریشن اوپن

دبئی: دبئی میں ورلڈ ٹرائیتھلون ویمنز کپ 6 دسمبر کو الممزر بیچ پارک میں منعقد ہوگا، جس میں عالمی سطح کی پروفیشنل ایتھلیٹس کے ساتھ شوقیہ خواتین بھی حصہ لیں گی۔ ایونٹ کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔

دبئی اسپورٹس کونسل، ورلڈ ٹرائیتھلون اور یو اے ای ٹرائیتھلون فیڈریشن کے اشتراک سے ہونے والے اس مقابلے کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کی کھیلوں میں شرکت بڑھانا ہے۔

 منتظمین کے مطابق یہ دنیا میں دوسری ورلڈ ٹرائیتھلون ویمنز کپ ایونٹ ہے اور اپنی نوعیت کا واحد مقابلہ ہے جو مکمل طور پر خواتین کے لیے مختص ہے۔

18 سال یا اس سے زائد عمر کی شرکا دو شوقیہ کیٹیگریز میں حصہ لے سکیں گی۔ سپر اسپرنٹ مقابلے میں 400 میٹر تیراکی، 10 کلومیٹر سائیکلنگ اور 2.5 کلومیٹر دوڑ شامل ہے،

 جبکہ اسپرنٹ کیٹیگری میں 750 میٹر تیراکی، 20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 5 کلومیٹر دوڑ ہوگی۔

دونوں شوقیہ مقابلوں میں انفرادی طور پر یا زیادہ سے زیادہ تین افراد پر مشتمل ٹیم کی صورت میں شرکت کی جاسکتی ہے۔

پروفیشنل خواتین کا مقابلہ اسپرنٹ فاصلے پر ہوگا، جس کی فاتح کو 500 اولمپک رینکنگ پوائنٹس ملیں گے۔ اماراتی شرکا کے لیے الگ کیٹیگری بھی ہوگی، جس میں انفرادی اور ٹیم مقابلوں کے تین بہترین کھلاڑیوں کو تسلیم کیا جائے گا۔

رجسٹریشن فیس کے مطابق 13 نومبر تک انفرادی شرکت کے لیے 240 درہم اور ریلے ٹیم کے لیے 480 درہم ادا کرنا ہوں گے، جبکہ 14 نومبر سے یہ فیسیں بالترتیب 300 اور 600 درہم ہوجائیں گی۔

ایونٹ ولیج 5 دسمبر کو کھلے گا، جہاں خاندانوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کے علاوہ صحت، غذائیت اور ذہنی تندرستی سے متعلق سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Related Articles


Back to top button