کرکٹ

پاکستان انڈر 17 کا سری لنکا انڈر 17 کے خلاف تین روزہ معرکہ جمعہ سے شروع

پاکستان انڈر 17 کا سری لنکا انڈر 17 کے خلاف تین روزہ معرکہ جمعہ سے شروع

ملتان: پاکستان انڈر 17 کے کپتان اذان احمد اور سری لنکا کے کپتان سٹیون پیئرس نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ ٹرافی کی رونمائی ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کی گئی۔ پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان تین روزہ میچ جمعہ 9 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو ملتان پہنچ چکی ہے اور دونوں ٹیموں نے 6 سے 8 اکتوبر تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ یہ سیریز ایک تین روزہ میچ اور پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل ہے۔ تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، جبکہ پانچ ایک روزہ میچز 15، 17، 19، 21 اور 24 اکتوبر کو اسی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پاکستان کپتان اذان احمد نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ سیریز کے لیے پوری ٹیم بہت پُرجوش ہے، ہماری اولین ترجیح ٹیم میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ہے، سری لنکن کپتان سٹیون پیئرس نے کہا کہ سیریز کے لیے ہماری تیاریاں بہت اچھی رہی ہیں، ملتان میں ہمارا پریکٹس سیشن اچھا رہا ہے اور  پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے تین روزہ میچ پاکستان میں ٹیپ میڈ اور تماشا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ پاکستان سے باہر شائقین میچ کی براہ راست نشریات پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکیں گے۔

Related Articles


Back to top button