کرکٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آج سے شروع ہوگی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کل سے شروع ہوگی،

 دونوں ٹیمیں پہلے معرکے کے لیے تیار

بابر اعظم پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے، راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے کھیلا جائے گا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ 

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی قیادت بابر اعظم جبکہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوشال مینڈس کریں گے۔

پاکستانی ٹیم حالیہ کامیابیوں کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

 پاکستان نے حال ہی میں سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے شکست دی، جبکہ انگلینڈ اور سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز بھی اپنے نام کی۔

پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ نے ہفتے کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے کے تربیتی سیشن میں حصہ لیا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشق کی۔ 

قومی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی جبکہ سری لنکن ٹیم تین روزہ پریکٹس میچ میں پی سی بی پیٹرنز اسکواڈ کو شکست دے کر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی تیاری مکمل کرچکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان کو برتری حاصل ہے۔ اب تک کھیلے گئے 59 ٹیسٹ میچوں میں سے پاکستان نے 23 جبکہ سری لنکا نے 19 میں کامیابی حاصل کی،

 جبکہ باقی میچز ڈرا ہوئے پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی گئی آخری ٹیسٹ سیریز میں بھی دو صفر سے کامیابی حاصل کی تھی 

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے سیریز کے حوالے سے کہا ہے کہ نئے اسکواڈ اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔

 ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچز جیتنا ٹیم کا ہدف ہے اور کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ بطور ٹیسٹ کپتان اپنے دور کا آغاز کرنے پر خوشی ہے۔

 ٹیسٹ کرکٹ صبر کا امتحان ہوتی ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی

یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی آخری ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے دو صفر سے کلین سویپ کیا تھا۔

Related Articles


Back to top button