فٹ بال
پاکستان فٹبال ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کی ٹیم میں واپسی کا اعلان
پاکستان فٹبال ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کی واپسی، فیڈریشن نے موقع دینے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ میلبرن سٹی کے احمد فراز گلزاری اور ویلز کے رہکسم اے ایف سی کلب میں کھیلنے والے عمر نواز بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ عمر نواز سانحہ اے پی ایس کے متاثر احمد نواز کے بھائی ہیں۔ عادل نبی، اعتزاز حسین، حارث زیب اور آؤٹس خان کو بھی پہلی بار قومی فٹبال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ا