فٹ بال

پاکستان کا پہلا فیفا ورلڈ کپ مشن: انڈر 15 اسکواڈ باکو جانے کو تیار

پی ایف ایف نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 14 رکنی فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 آذربائیجان کے لیے 14 رکنی فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کوئی پاکستانی ٹیم فیفا ورلڈ کپ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ ہیڈ کوچ احسان اللہ خان کی زیر قیادت ینگ شاہینز 20 اکتوبر کو اسلام آباد سے باکو روانہ ہوں گے۔ فائنل 14 رکنی اسکواڈ: شایان عبدالجبار مروت، محمد سلمان، محمد عالم، مقبول احمد، شہروز خان، رمیز رضا، عامر حمزہ، محمد مصطفیٰ، الہان خان علی، بخشئی ہمال خان، اویس فیض، زین العابدین، دانش مسیح اور کلیم اللہ۔ پاکستان کو گروپ اے ڈی میں گیمبیا، ساؤتھ سوڈان، سائپرس، اردن اور نائیجیریا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو گیمبیا کے خلاف ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان فٹبال کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، کیونکہ یہ فیفا ورلڈ کپ ایونٹ میں شرکت کرنے والا پاکستان کا پہلا اسکواڈ ہوگا۔ ان کھلاڑیوں نے پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملک کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔ یہ فیسٹیول نوجوان شاہینوں کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا قیمتی تجربہ فراہم کرے گا، جہاں انہیں مختلف فٹبال ثقافتوں سے روشناس ہونے اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔

Related Articles


Back to top button