’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘: انڈر 19 ٹیم کی بھارت پر فتح، محسن نقوی خوشی سے سرشار
’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘:
انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی بھارت کو شکست پر محسن نقوی خوشی سے سرشار
لاہور (سپورٹس لنک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قومی انڈر 19 ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘، انڈر 19 ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ 61 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد جس طرح حمزہ ظہور اور حسنین عباس نے ذمہ داری دکھائی وہ قابل تعریف ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، جبکہ حمزہ ظہور کی سینچری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
یہ جیت نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نوجوان کرکٹرز کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور یہ فتح مستقبل کے لیے نیک شگون ہے۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔