Games
پولو ان پنک ٹورنامنٹ: نیوایج کیبلز اور پلاٹینم ہومز کی سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی
پولو ان پنک ٹورنامنٹ: نیوایج کیبلز اور پلاٹینم ہومز کی سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی
لاہور: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ 2026ء کے چوتھے روز دو اہم میچز کھیلے گئے۔پہلے تین ٹیموں کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے تین میچز کھیلے گئے
جن میں نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس نے پہلے ایس کیو سی گولڈ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 4-2 سے،پھر لیدر گیلریا کی ٹیم کو 6-2 سے ہرایا۔
تیسرے میچ میں ایس کیو سی گولڈ /ماسٹر پینٹس نے لیدر گیلریا کو 4-1 سے ہرادیا۔
دوسرے امریکن سسٹم کے تحت کھیلے گئے میچ میں پلانٹیم ہومز نے پہلے جناح پولو ٹیم کو 5-2 سے جبکہ شیخو /باڑیز/ڈائمنڈ کی ٹیم کو 6-0 سے ہرا دیا۔
اس طرح نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس اور پلاٹینم ہومز کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔