دیگر سپورٹس

پینتھرز نے ہری پور ویمن لیکروس چیلنج کپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

پینتھرز نے ہری پور ویمن لیکروس چیلنج کپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہری پور میں منعقد ہ ویمن لیکروس چیلنج کپ اختتام پذیر ہوگئی ، فائنل میں پینتھرز نے ایگلز کو 14-10 گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سید سالار جہان صدر خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پرپاکستان لیکروس فیڈریشن کے سیکرٹری ،انجینئر طیفور زرین،کونسلر مس ریحانہ کریم ، بین الاقوامی لیکروس گولڈ میڈلسٹ مس مقدس طارق اور مس مومنہ طارق سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔ سید سالار جہان نے اس ایونٹ کو ہزارہ ریجن میں لیکروس کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور ہزارہ لیکروس ایسوسی ایشن کی کوششوں کو خوب سراہا۔ انھوں نے پاکستان کی ٹیم کو اولمکس میں لے جانے کا عزم کیا اسی لیے پاکستان میں اس نئی گیم کو ہر ضلع میں متعارف کروایا اور پاکستان کی پہلی ایسی گیم بنایا جس میں کھیلوں کا سامان مفت میں دیا جاتا ہے اور ساتھ تربیت بھی، انھوں نے مزید بھتری اور سہولیات فراہم کرنے کا بھی ارادہ کیا۔ انجینئر طیفور زرین نے تمام مہمانوں، شرکاء، اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ یہ چیمپئن شپ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں لیکروس کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق صدر سید سالار جہان کی ہدایت پر کے پی لیکروس ایسوسی ایشن تمام کھلاڑیوں کو مفت سازوسامان اور تربیتی کیمپس مہیا کر رہی ہے، اور اسی طرز کی چیمپئن شپس ہر ضلع میں منعقد کی جائیں گی۔

Related Articles


Back to top button