کرکٹ

پی ایس ایل میں میں منتخب ہونے کے بعد شرجیل خان کا ویڈیو بیان آگیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے بازشرجیل خان نے مداحوں سے بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کر کے لیگ کو کامیاب بنانے کی اپیل کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 30 سالہ شرجیل خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ”پی ایس ایل اس دفعہ پورے پاکستان میں ہو رہی ہے، اپنی لیگ، اپنا ملک، اپنے لوگ اور اپنے مداح، کیا کمبی نیشن ہے۔ابھی اپنے ٹکٹ خریدیں اور کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم آئیں کیونکہ یہ ہے کراچی! میں ہوں تیار ، کیا آپ تیار ہیں؟“-

https://twitter.com/i/status/1227992939504242690

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری کرنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں ان ایکشن نظر آئیں گے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اگر جارحانہ کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں کیوں کہ گرین شرٹس کو اس وقت ٹاپ آرڈر میں جارح مزاج بلے بازوں کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles


Back to top button