کرکٹ

پی ایس ایل11 کی اونچی اڑان۔گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا

پی ایس ایل11 کی اونچی اڑان۔گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا،

تاریخ میں پہلی بار تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین روڈ شو۔

بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں کی شرکت،2 نئی ٹیمیں خریدنے میں گہری دلچسپی کااظہار

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا پی ایس ایل لندن روڈ شو کی کامیابی پر اظہار تشکر ۔

2 ٹیموں کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی انتہائی مثبت اور خوش آئند ہے۔ محسن نقوی

لندن۔ پی ایس ایل 11 کی اونچی اڑان۔گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا۔تاریخ میں پہلی بار تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ لندن روڈ شو میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے شرکت کی اور سرمایہ کاروں نے 2 نئی ٹیمیں خریدنے میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل لندن روڈ شو کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کیا ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے لارڈز کرکٹ سٹیڈیم کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کی 2 ٹیموں کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی انتہائی مثبت اور خوش آئند ہے۔ ہم پی ایس ایل کو بڑا انٹرنیشنل برانڈ بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ یہ سنگ میل صرف پی سی بی کا نہیں بلکہ پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔

Related Articles


Back to top button