دیگر سپورٹس
نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی71گولڈ میڈلز کے ساتھ برتر ی مزید مستحکم
نیشنل گیمز:پاکستان آرمی کی71گولڈ میڈلز کے ساتھ برتر ی مزید مستحکم
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز میں 71گولڈ میڈلز جیت کر اپنی برتری کو مزید مستحکم کرلیا،واپڈا 27گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے نیشنل گیمز کے چھٹے روز جاری کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق پاکستا ن آرمی 71گولڈ،29 سلور اور 18برازنز میڈلز کے ساتھ اپنی برتر ی کو روز اول کی طرح برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ واپڈا نے 27گولڈ،17 سلور اور 19برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔ پاکستان نیوی 10گولڈ،9 سلور اور 12 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے،پاکستان ائر فورس پانچ گولڈ،چھ سلور اور سات برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے اور ایچ ای سی پانچ گولڈ،21سلور اور 27برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ میڈل ٹیبل پر پنجاب کا دستہ پانچ گولڈ،15 سلور اور 24برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی،سندھ دو گولڈ،12 سلور اور 21برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،خیبر پختونخوادو گولڈ 6سلور اور 18 برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود تھا۔ بلوچستان نے پانچ سلور اور سات برانز،ریلویز نے تین سلور اور13 برانز،اسلام آباد نے ایک سلور اور دو برانز،پولیس نے 14 برانز،گلگت بلتستان نے دو اور آزاد جموں کشمیر نے ایک برانز میڈل جیتا ہے۔