دیگر سپورٹس

کرنل ( ر) وسیم جنجوعہ کی ورلڈ تائیکوانڈو جنرل کونسل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت

کرنل وسیم جنجوعہ کی ورلڈ تائیکوانڈو جنرل کونسل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت

اجلاس کے شرکاءکو لاہور میں ہونے والے پریزیڈنٹ کپ تائیکوانڈو چمپئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ تائیکوانڈو جنرل کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منگولیا میں منعقدہوا ۔پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل ( ر) وسیم جنجوعہ نے کی ۔ کرنل ( ر) وسیم جنجوعہ نے اجلاس کے شرکاءکو لاہور میں ہونے والے پریزیڈنٹ کپ تائیکوانڈو چمپئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، پریزیڈنٹ کپ 13 سے 20 اگست تک لاہور میں منعقد ہو گا۔ منگولیا میں منعقدہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو جنرل کونسل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل ( ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ینگ ٹیلنٹ کو پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن انٹرنیشنل سطح پر روشناس کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Related Articles


Back to top button