کرکٹ

کرکٹ ورلڈکپ ; نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

   

   

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

چنئی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا

   

بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے

وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے66رن کی اننگز کھیلی،محمود اللہ نے 41 ، شکیب الحسن 40اورمہدی حسن نے30رن بنائے۔

 

لوکی فرگوسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2،2وکٹیں،مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

  جواب میں نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل89رن بنا کر نمایاں رہے کیوی کپتان کین ولیمسن نے 78 اورڈیون کونوے نے45رن بنائے،گلین فلپس نے16اورراچن رویندرا نے 9 رن بنائے  

مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

     

Related Articles


Back to top button