Games

کیو اے اے آرچری سینٹر آف ایکسی لینس کا قیام اور چیمپئن شپ کا انعقاد

کیو اے اے آرچری سینٹر آف ایکسی لینس کا قیام اور چیمپئن شپ کا انعقاد

کیو اے اے آرچری اور اسپورٹس آن کے اشتراک سے منعقد چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی بھر پور شرکت

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں تیر اندازی کو فروغ دینے کے سلسلے میں کیو اے اے آرچری اور اسپورٹس آن کے اشتراک سے بن قاسم پارک اسپورٹس آن میں کیو اے اے آرچری سینٹر آف ایکسی لینس کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت پہلی یوتھ آرچری چیمپئن شپ بھی منعقد کی گئی جس میں شہر کے ممتاز تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ کیو اے اے آرچری کے سیکریٹری جنرل حسان عبداللہ کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ”اسپورٹس فار آل“کے چیئر مین شاہد ہاشمی تھے جبکہ اس موقع پر آئمہ شاہ اور کسٹمز پبلک اسکول کی پرنسپل فرحانہ مہمان اعزازی تھیں۔ کلب کے قیام اور چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں باقاعدہ مسابقتی پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔نتائج کے مطابق انڈر 13 بوائز بیربو کیٹیگری میں ایم ہارون نے گولڈ،ایم فہیم حمید نے سلور اور ایم سدیس آصف نے برانز میڈل جیتا۔ گرلز کیٹیگری میں مومنہ آصف نے گولڈ جبکہ رکسر بی بی اور مسکان نے سلور اور برانز میڈلز حاصل کیے۔انڈر 18 ریکرو بوائز میں روہ اللہ نے گولڈ جبکہ ایم عادل نے سلور میڈل حاصل کیا۔ بیربو بوائز میں اذان اور ریحان نمایاں رہے۔ گرلز بیربو کیٹیگری میں عائشہ بختیاری نے گولڈ، سیدہ فبیہہ عثمان نے سلور جبکہ سیدہ اشعال عثمان نے برانز میڈل حاصل کیا۔انڈر 25 ریکرو بوائز مقابلوں میں سفیان خان نے ہاکس آئی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈمیڈل جیتا جبکہ ایم بلال بابر نے سلور میڈل حاصل کیا۔ گرلز میں شہزل ناصر نمایاں رہیں۔بیربو انڈر 25 میں انس اشفاق نے گولڈ، ایم روباس نے سلور جبکہ ایم سلمان نے برانزمیڈل اپنے نام کیا۔ گرلز کیٹیگری میں حریم ارشد نے گولڈ جبکہ یاشل ملک نے سلور میڈل کا حصول یقینی بنایا۔ اوورآل بیسٹ آرچرز کا اعزاز انیق حسن زیدی اور شہوار ناصر کو دیا گیا جنہیں شاندار کارکردگی پرنقد انعام بھی دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئے آرچری کلب میں پروفیشنل کوچنگ، سرٹیفائیڈ ٹریننگ پروگرامز اور باقاعدہ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مستقبل کے قومی اور صوبائی چیمپئن تیار کیے جا سکیں۔ پہلی یوتھ آرچری چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی میں آرچری کا کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مستقبل میں اس کھیل کے فروغ کے روشن امکانات موجود ہیں۔

Related Articles


Back to top button