Games

ہم پاکستان کے مستقبل کے رہنما اور چیمپئن تیار کر رہے ہیں‘، دی ایجوکیٹرز کا سالانہ اسپورٹس گالا

ہم پاکستان کے مستقبل کے رہنما اور چیمپئن تیار کر رہے ہیں‘، دی ایجوکیٹرز کا سالانہ اسپورٹس گالا

لاہور: دی ایجوکیٹرز ایلیٹ کیمپس کا سالانہ اسپورٹس گالا 2026ء، ایکٹی وِٹ (ACTIVIT) کے اشتراک سے ایل ڈی اے ہاکی اسٹیڈیم، جوہر ٹاؤن لاہور میں بھرپور جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد ہوا، 

جس میں طلبہ نے کھیلوں، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی آر ڈی رضوان آفتاب احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکٹی وِٹ اور ڈائریکٹر نیشنل ہسپتال ڈی ایچ اے لاہور تھے۔

 ان کا استقبال دی ایجوکیٹرز ایلیٹ کیمپس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری معظم خان کلیر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر وہاب علی کلیر اور اسکول انتظامیہ نے کیا۔

اس موقع پر مختلف جماعتوں کے طلبہ نے کھیلوں کے مقابلوں، ایروبکس، شاندار کمانڈو ڈسپلے،

 استقبالیہ نغمے اور دیگر دلچسپ پرفارمنسز کے ذریعے حاضرین سے خوب داد وصول کی، جبکہ والدین کی بھرپور شرکت نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں تعلیمی اداروں کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابتدائی سطح پر دریافت کرکے انہیں مناسب تربیت،

 رہنمائی اور مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے پلیٹ فارمز سے مستقبل میں ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ جیسے قومی و عالمی سطح کے چیمپئن سامنے آسکتے ہیں۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں مہمانِ خصوصی نے معظم خان اور وہاب علی کے ہمراہ میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر معظم خان نے کہا کہ ادارے کا مقصد صرف معیاری تعلیم فراہم کرنا نہیں بلکہ طلبہ کی کردار سازی،

 قائدانہ صلاحیتوں، خود اعتمادی، جسمانی صحت اور کھیلوں کے میدان میں استعداد کو بھی پروان چڑھانا ہے۔ 

تقریب کے اختتام پر آر ڈی رضوان آفتاب احمد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Related Articles


Back to top button