کرکٹ

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور ٹورنامنٹ جیت لیا

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور (سپورٹس لنک) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں یو سی پی نے ساسا پیکجنگ کو 69 رنز سے شکست دی۔

یوسی پی کو ٹورنامنٹ جیتنے پر 25 لاکھ روپے انعامی رقم سے نوازا گیا چار روزہ فائنل 20 سے 23 اکتوبر تک باغِ جناح کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں کھیلا گیا۔ فائنل کے علاوہ تمام میچز تین روزہ تھے

فائنل میں یو سی پی نے پہلی اننگز میں مقررہ 70 اوورز میں 8 وکٹوں پر 323 رنز بنائے جس میں حارث خان نے 87 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 جواب میں ساسا پیکجنگ نے محمد وحید کے 113 رنز کی بدولت مقررہ 70 اوورز میں 9 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں یو سی پی نے 9 رنز کی معمولی برتری کے ساتھ 211 رنز جوڑے جس میں میر اعظم اور عبید شاہد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

 جیت کے لیے 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ساسا پیکجنگ کی ٹیم 48.3 اوورز میں 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لیفٹ آرم رسٹ سپنر حارث خان نے 19.3 اوورز میں 64 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حماد عزیز نے 33 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 23 اکتوبر تک جاری رہا جس میں سروس انڈسٹریز، زیڈ ایم الیکٹرونکس، ساسا پیکجنگ، سپورٹس بورڈ پنجاب، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور یونیورسٹی آف پنجاب کے درمیان کل 18 نان فرسٹ کلاس میچز کھیلے گئے۔

ساسا پیکجنگ اور پنجاب یونیورسٹی کا سیمی فائنل ڈرا ہوا لیکن پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر ساسا فائنل میں پہنچی جبکہ یو سی پی نے دوسرے سیمی فائنل میں سروس انڈسٹریز کو شکست دی۔

یو سی پی اور ساسا پیکجنگ دونوں ٹیمیں اگلے ڈومیسٹک سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

یو سی پی کے حارث خان کی ٹورنامنٹ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی حارث خان نے لیفٹ آرم رسٹ سپن کی مدد سے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 56 وکٹیں حاصل کیں

بیٹنگ میں حارث خان 481 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے تیسرے بہترین بلے باز رہے ساسا پیکجنگ کے محمد سلیم نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 621 رنز بنائے 

Related Articles


Back to top button