Games

13واں پولو ورلڈ کپ 2027 یوراگوئے میں ہوگا، پاکستان کی شرکت کنفرم

پاکستان نے نائیجیریا کو شکست دے کر 13ویں پولو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے نائیجیریا کو کماحقہ شکست دے کر 13ویں پولو ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ طور پر کوالیفائی کر لیا ہے۔ 

دستیاب معلومات اور کھیلوں کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں میزبان نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے عبرتناک شکست دی۔

فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو کے زون ای کوالیفائرز میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تینوں میچوں میں فتوحات حاصل کیں اور ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کی۔ 

ابوجا کے گارڈز پولو کلب میں 9 سے 16 نومبر تک جاری رہنے والے اس کوالیفائنگ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، ایران اور نائیجیریا کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں ایران کو 6 کے مقابلے میں 10 گول سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 4 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔

 یاد رہے کہ 13واں پولو ورلڈ کپ سال 2027ء میں یوراگوئے میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستانی ٹیم عالمی اعزاز کے حصول کے لیے میدان میں اترے گی۔

Related Articles


Back to top button