باکسنگ

آل کراچی علامہ اقبال انڈر 17 باکسنگ ٹورنامنٹ 21 نومبر سے لیاری میں ہوگا

آل کراچی علامہ اقبال انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ کا اعلان

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹر) کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے دو روزہ آل کراچی علامہ اقبال انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز باکسنگ ٹورنامنٹ استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں 21 اور 22 نومبر کو منعقد کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں بوائز جونیئر انڈر 17 اور گرلز جونیئر انڈر 17 کیٹیگری میں مقابلے منعقد کیے جائیں گے، بوائز کے لیے انڈر 46، 48، 50، 52، 54، 57 اور 60 کلوگرام جبکہ گرلز کے لیے انڈر 46، 48، 50، 52 اور 54 کلوگرام ویٹ کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے انٹری کنفرم کرنے والے باکسرز کے ویٹ اور ڈراز 20 نومبر کو سہ پہر تین تا شام 6 بجے تک مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں ہوں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن سے منسلک ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز اور باکسنگ کلبز کے باکسرز ہی حصہ لے سکتے ہیں۔ ایک کلب سے ایک ویٹ میں ایک ہی باکسر شرکت کا اہل ہوگا۔

 2011 سے قبل کی پیدائش کے حامل باکسرز ہی ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ عمر کی تصدیق کے لیے باکسر کو اپنا اصل ب فارم پیش کرنا ہوگا۔


Related Articles


Back to top button