پونٹنگ آسٹریلیا کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ آئندہ ماہ شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے کینگروز ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر ہو گئے، وہ سیریز میں بطور اسسٹنٹ ہیڈ کوچ ڈیرن لیمین کی معاونت کریں گے۔ پونٹنگ اس سے قبل گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی بطور اسسٹنٹ کوچ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گریم ہک، ڈیوڈ سیکر اور بریڈ ہیڈن مارچ میں پروٹیز کے خلاف سیریز کی تیاری کے سلسلے میں جلد جنوبی افریقہ چلے جائیں گے جس کی وجہ سے پونٹنگ کی بطور اسسٹنٹ کوچ خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

error: Content is protected !!