کرکٹ

نیوزی لینڈ کو قابل ذکر کامیابی پر شاہد آفریدی کی مبارکباد

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کا خوب مقابلہ کیا، انشا اللہ پاکستانی ٹیم پھر سے ابھرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کرکٹ کا ایک دلچسپ انداز ہے، نیوزی لینڈ کو قابل ذکر کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔شاہد آفریدی نے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی شاندار بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوب حسن علی اور یاسر شاہ، آپ دونوں نے اچھی بولنگ کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!