کرکٹ

پاکستان کرکٹ کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی ,وسیم خان

( سپورٹس لنک رپوٹ ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ کی محبت میں یہاں آیا لیکن جواب میں وہ محبت نہ مل سکی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی لیکن جواب میں مجھے یہاں وہ محبت نہ مل سکی۔

وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ کو تبدیل کرنے آیا ہوں لیکن یہاں میں مجھ پر ذاتی حملے کیے گئے، کبھی میری اردو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو کبھی میری تنخواہ کو ایشو بنایا گیا۔

کوئٹہ میں ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسی خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں میری تقرری کی منظوری دی جانی تھی لیکن اجلاس میں شور شرابہ کر دیا گیا جس کی وجہ سے میری تقرری کی منظوری نہ ہو سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!