اولمپکس کوالیفائرمیں شرکت کیلئے 19 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )اولمپکس کوالیفائرمیں شرکت کیلئے 19 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اولمپکس کوالیفائرمیں شرکت کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے جس کے بعد چیئرمین سیلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر نے منتخب 19 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔اس موقع پر صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ ‘سیلیکشن کمیٹی کے ممبران کلیم اللہ ، ایاز محمود ، خالد حمید ، ناصر علی اور وسیم فیروز و دیگرموجود تھے.۔

19 رکنی ٹیم میں محمد رضوان سینئر (کپتان) ، عماد بٹ (نائب کپتان) ‘وقار (گول کیپر) ، امجد علی (گول کیپر) ، مبشر علی ، رضوان علی ، ابوبکر محمود ، معین شکیل ، تسور عباس ، اظفر یعقوب ، راشد محمود ، علی شان ، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، رانا سہیل ، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد انجم ، عرفان سینئرشامل ہیں‘پاکستان 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلے گا‘ اس کے بعد ٹیم 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائرز میچز میں شرکت کیلئے نیدرلینڈ روانہ ہو گی۔

error: Content is protected !!