شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان کا ٹی 10 لیگ کی بھرپورحمایت کا اعلان


شارجہ (رپورٹ۔۔عبدالرحمان رضا)یواے ای کے وزیررواداری اور چیئرمین امارات کرکٹ بورڈ عزت مآب شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان کا کہناہے کہ ٹی 10 لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اس نے عالمی کرکٹ میں یواے ای کا نیا مقام دیا انہوں نے یہ بات جمعہ کی شام شارجہ اسٹیڈیم میں ٹیموں سے ملاقات اور شائقین کرکٹ سے خطاب میں کہی اس موقع پر شارجہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔
عزت مآب شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان یواے ای امن ، بھائی چارے اور روادری کا ملک ہے کہ جہاں 200 ممالک کے شہری پرسکون اور خوش وخرم زندگی بسر کررہے ہیں اور یہ سب کچھ پرامن ماحول اور بھائی چارگی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یواے ای جدت پسندی کاقائل رہا ہے اور اس کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ٹی 10 لیگ اس جدت پسندی کی ایک اہم مثال ہے جس سے کھیل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور یہ فارمیٹ یواے ای سے ابھرا ہے اور جو دنیا بھر میں پھیلے گا۔
ٹی 10 لیگ کے 2017 کے پہلے ایڈیشن کو شارجہ اسٹیڈیم میں ہزاروں تماشائیوں نے دیکھا اس کے علاوہ لاکھوں پرستاروں نے ٹی وی پر یہ مقابلے براہ راست دیکھے پہلے ایڈیشن میں 13 میچوں میں مجموعی طور پر 2914 رنز بنے تھے جس میں 172 چھکے اور 245 چوکے شامل تھے لیگ میں بننے والے 2914 رنز میں 73 فیصد سے زائد باؤنڈریز کی مدد سے بنے تھے جبکہ اننگز میں زیادہ سے زیادہ رنز 132 بنے اور بہترین انفرادی اسکور 69 تھا یہ کہنا تھا شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان کا۔
شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان نے نادرن وارئیرز اور راجپوت کے درمیان مقابلہ بھی دیکھا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے بلے باز باؤلرز پر حاوی تھے لیکن اس بار دیکھ رہا ہوں کہ باؤلرز حاوی ہورہے ہیں جس سے میچ اور بھی دلچسپ ہوگیا ہے۔ اپنے خطاب کے بعد عزت مآب شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کا ایک چکرلگایا اور مجمع کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا ٹی 10 لیگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اعلی معیار کی کرکٹ اور اس میں دنیا بھر سے کرکٹرز کی شرکت پر مسرت کا بھی اظہارکیا۔


شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹی 10 لیگ کا پہلا ایڈیشن 4 روز جاری رہا تھا جس میں 6 ٹیموں نے 13 میچز کھیلے تھے جبکہ اس سال 8 ٹیمیں شریک ہیں جو 12 دن میں 29 میچز کھیلیں گی یہ ٹی 10 لیگ کی تیز ترین مقبولیت کی دلیل ہے۔ یہ لیگ یواے ای میں پروان چڑھی ہے۔ اس موقع پرانہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ امارات کرکٹ بورڈ ٹی 10 لیگ کے ساتھ ہے اور اس کی دنیا بھرمیں ترویج کے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان کے خطاب کے موقع پر ٹی 10 لیگ نے اپنے تیسرے ایڈیشن کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا یہ سیزن 19 سے 25 اکتوبر 2019 تک کھیلا جائےگا۔
چیئرمین ٹی 10 لیگ نواب شجیع الملک کاکہنا تھاکہ نئی تاریخوں ایسی چنی گئی ہے تاکہ اس ٹورنامنٹ کا کسی بین الاقوامی ایونٹ سے ٹکراؤ نہ ہو اور نہ ہی کوئی بین الاقوامی سیریز ہورہی ہوتاکہ اس لیگ کے لئے دنیائے کرکٹ کے بہترین نام دستیاب ہوسکیں جس سے اس فارمیٹ کی بین الاقوامی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔


جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں ہمیں بین الاقوامی اسٹک ہولڈرز کی زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے اس مختصرترین فارمیٹ کو دنیا بھی روشناس کراسکیں۔ نئی تاریخوں سے ٹیم مالکان کو لیگ انتظامیہ کو یہ سہولت ہوگی کہ وہ نئے سیزن میں اپنے مارکیٹنگ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرسکیں اور انہیں خاصا وقت بھی حاصل ہوسکے جس کے دوران وہ کھیل کو اچھے طریقے سے پلان کرسکیں گے۔ نواب شجیع الملک نے تعاون پر شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان اور امارات کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ یواے ای امن پسند ، مستحکم اور جدت پسند ملک ہے اور یہ سب اچھی قیادت اور مہمان نواز لوگوں کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے کہ یواے ای میں مقیم غیرملکی اسے اپنا گھر سمجھتے اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ اور انہیں وجوہات کی بنا پر ہم یواے ای میں ٹی 10 لیگ لانچ کرنے میں کامیاب ہوئے ایک ایسا ملک جس میں 200 ممالک سے شہری رہتے ہیں وہاں ٹی 10 لیگ ایک جدت ہے جس نے کرکٹ کے کھیل کو تبدیل کردیا ہے اس لیگ نے یواے ای میں جنم لیا ہے یہ ملک مواقع اور جدت پسندی کا ملک ہے۔ آج ہم اس کامیابی کا منارہے ہیں لیکن اس موقع پر ہم ان شہدا کوبھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک اور خطے کے امن واستحکام کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

error: Content is protected !!