فٹ بال

دوسرا آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ) بلوچستان میں مقبول ترین کھیل فٹبال کا گزشتہ سال 17 سالوں کے بعد گولڈ کپ منعقد ہوا۔ جس کو لاکھوں کی تعداد میں عوام اور سینکڑوں کی تعداد میں کھلاڑیوں اور آفیشلز نے سراہا۔ اب محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اسی کے تسلسل کا دوسرا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ منعقد کرنے جا ...

مزید پڑھیں »

پشاور فٹبال لیگ ، مارخور چترال ، واریئرز ، پختونز اور کرم ٹائیگرز نے کامیابی حاصل کی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)پشاور فٹبال لیگ کا چوتھا ایڈیشن طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں جاری ہے’گزشتہ روزکھیلے گئے میچز میں مارخور چترال ، ڈی جی سپورٹس واریئرز ،افغان ٹی وی پختونز اور کرم ٹائیگرز نے کامیابی حاصل کی جبکہ ڈی سی چارسدہ اور پرائم ستور کا میچ برابر رہا ، اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت عبداﷲ وزیر صراف ...

مزید پڑھیں »

آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ،جانی فرینڈز بغہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ایبٹ آباد (شوکت حسین) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جانی فرینڈز بفہ نے الشہید نواں شہر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی مہمان خصوصی ڈاکٹر عامر محمود انجینئر سجاد خان اور گیسٹ آف ہانر ساجد محمود تھے نواں شہر گرائونڈ میں جاری فٹبال ایونٹ کے اہم میچ میں ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے ...

مزید پڑھیں »

پشاور فٹ بال لیگ میں 5میچوں کا فیصلہ ہوگیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں جاری چوتھی پشاور فٹ بال لیگ میں 5میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیراہتمام پشاور فٹبال لیگ کے پہلے میچ میں ورسک نے افغان ٹی وی پشتون کوایک صفر سے ہرایا۔ میچ کا واحد گول 19ویں منٹ میں وہاب نے کیا۔ دوسرے میچ میں واریئر نے ڈی سی صوابی ٹیم کو ...

مزید پڑھیں »

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ ، پاکستان واپڈا سرفہرست

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ لائل کلب اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیمیں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پرقائم ہیں ، پاکستان سول ایوی ایشن کی ٹیم چوتھی نمبر پر ہے، گذشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری ...

مزید پڑھیں »

سیکرٹری کھیل عمران گچکی نے دینار فٹبال اسٹیڈیم ڈیرہ مراد جمالی میں فٹسال گراونڈ کی تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)سیکرٹری کھیل حکومت بلوچستان عمران گچکی نے دینار فٹبال اسٹیڈیم ڈیرہ مراد جمالی میں فٹسال گراونڈ کی جاری تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال اور غیرمعیاری کام کا نوٹس لیتے ہوئے معملہ سیکرٹری C&W کے ساتھ اٹھایا جس پر سیکرٹری تعمیرات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیکر تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے واضع رہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ...

مزید پڑھیں »

پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر نجیب اللہ نجمی وفات پا گئے

پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر نجیب اللہ نجمی گزشتہ روز اسلام آباد میں وفات پا گئے، نجیب اللہ نجمی کی وفات پر فٹبال سے وابستہ شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، ہما فٹ بال ٹیم اسلام آباد کے کھلاڑیوں کا اجلاس گذشتہ روز ملتان میں ہوا جس کی صدارت ٹیم کے کوچ فرید ملک نے کی۔ اجلاس ...

مزید پڑھیں »

لیژر لیگ کے زیر اہتمام وومن کپ کا انعقاد

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) لیژر لیگ کے زیر اہتمام وومن کپ کا انعقاد اسلام آباد پالم گراؤنڈمیں کیا گیا۔ فائنل میچ سمرف ایف سی اور ایس ایف اے ایف سی کے مابین ہوا جس میں ایس ایف اے ایف سی نے سمرف ایف سی کو 2-0سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ایس ...

مزید پڑھیں »

کرسٹینا رونالڈو کی 12سال بعد مانچسٹریونائیٹڈ میں واپسی

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں 12 سال بعد واپس آگئے ۔انگلش پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلب اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے کہ اطالوی کلب یووینٹس سے رونالڈو کےمانچسٹر یونائیٹڈ میں ٹرانسفر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ مانچسٹر ...

مزید پڑھیں »

نیشنل فٹسال چیمپئن شپ خیبر پختونخوانے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پانچویں نیشنل سوکر فٹسال چیمپیئن شپ میںخیبر پختونخوااور بلوچستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے آزاد کشمیر کو 8-1 سے شکست دی جبکہ، دوسرا سیمی فائنل بلوچستان نے کے آر ڈیپارٹمنٹ کو 7-4 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرزمیرعمران گچکی اور چیئرمین پاکستان فٹسال ...

مزید پڑھیں »