13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ ، پاکستان واپڈا سرفہرست

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ لائل کلب اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیمیں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پرقائم ہیں ، پاکستان سول ایوی ایشن کی ٹیم چوتھی نمبر پر ہے، گذشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق
پاکستان واپڈا کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اوراس نے ابھی تک لیگ کے چار میچ کھیلے اور چاروں میچوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی اور کراچی یونائٹیڈ کلب کے خلاف کامیابی حاصل کی، جبکہ لائل کلب اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیمیں بھی چار، چار میچ کھیلنے کےبعد سات، سات پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قائم ہیں اور اسی طرح پاکستان سول ایوی ایشن کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی نمبرپر ہے، لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں،(آج) جمعرات کوکراچی یونائیٹڈ اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں رات ساڑھےنو بجے کھیلا جائے گا،

error: Content is protected !!