مہوش حیات کی یاسر شاہ کو ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کو تیز ترین دو سو وکٹوں کا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے ،اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر مہوش حیات نے یاسر شاہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یاسر شاہ نے تیز ترین دو سو وکٹوں کا ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بہترین کے ساتھ صرف مقابلے ہی نہیں کرتے بلکہ خود بھی بہترین قوم ہے۔

error: Content is protected !!