کرکٹ میں یہ ’’رب آف گرین‘‘کیا بلا ہے؟انگلینڈ کو چیمپئن بنوانے میں اس نے کیا کردار ادا کیا؟

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)اتوار کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے فائنل میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کے فیلڈر کی تھرو بیٹسمین بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن کراس کر گئی جس کی وجہ سے انگلینڈ کو 6 رنز ملے اور انہی رنز نے انگلیںڈ کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا۔انگلش کپتان اوئن مورگن نے فتح کے بعد پریس کانفرنس میں اسے اپنی ٹیم کے حق میں “رَب آف گرین (Rub of Green)” قرار دیا۔”رَب آف گرین” زیادہ تر برطانیہ میں محاورتاً استعمال ہوتا ہے اور اسے “خوش قسمتی” کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔کھیلوں کی زبان میں جب حرکت کرتی ہوئی گیند حادثاتی طور پر کسی بیرونی قوت سے ٹکرا کر رخ تبدیل کر لے یا رک جائے تو اسے “رَب آف گرین” کہا جاتا ہے۔یہ لفظ عموماً ان کھیلوں میں استعمال ہوتا ہے جو کہ گرین یعنی ہرے رنگ کی سطح پر کھیلے جاتے ہیں مثلاً گالف، کرکٹ، فٹبال اور اسنوکر وغیرہ وغیرہ۔ مگر اس کا سب سے زیادہ استعمال اسنوکر میں کیا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!