گولڈ میڈلیسٹ سندھ نیٹ بال ٹیم کے لئے کیش ایوارڈ کاا علان

ڈاکٹر نیاز علی عباسی سیکرٹری محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرحکومت سندھ نے گولڈ میڈلسٹ سندھ کی نیٹ بال ٹیموں(مرداور خواتین) کے لئے کیش ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ،سندھ نیٹ بال کی دونوں ٹیموں نے دوسرے قائداعظم گیمز جو کہ اسلام آباد میں 25 سے 29 دسمبر2017 ہوئے تھے نیٹ بال کے ایونٹ میں گول میڈلز حاصل کیا تھے ، سندھ نیٹ بال کی دونوں ٹیموں نے ڈاکٹر نیاز علی عباسی سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرکے دفتر میں ملاقات کی اور اس موقع پر ڈاکٹر نیاز علی عباسی دونوں ٹیموں کو تہہ دل سے مبارک دی اور کہا ہے کہ مستقبل میں بھی بھرپور محنت کرے اور انٹرنیشنل لیول پر بھی میڈلز لائیں

ملک کا نام روشن کرے اور اسکے ساتھ ساتھ مزید کہا کہ گراس روٹ لیول پر نئے کھلاڑی پیدا کرے اورحکومت سندھ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ بھرپور تعاون کرے گی، اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں ، سندھ اسپورٹس بورڈ کے ڈایکٹر شہزاد پرویز بھٹی اور قومی کوچ انوار احمد انصاری بھی موجود تھے۔

تعارف: newseditor