نئے سپورٹس کمپلیکس جمنازیم اور گراؤنڈز تعمیر کئے جارہے ہیں، جہانگیرخانزادہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیرکھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ نے کہا ہے کہ تمام شہروں میں نئے سپورٹس کمپلیکس جمنازیم اور گراؤنڈز تعمیر کئے جارہے ہیں، کئی میگا پراجیکٹس تکمیل کو پہنچ چکے ہیں سپورٹس کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار نئے تعمیر ہونے والے سپورٹس پراجیکٹس کی مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان ،سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انتخاب عالم ، سابق صدر ہاکی فیڈریشن اولمپئین اختررسول،ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اکرم صوبن،اورخواجہ ندیم موجود تھے، صوبائی وزیرکھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس ہر شہری کا حق ہے حکومت سپورٹس کی ترقی کیلئے تمام نئے تعمیر ہونے والے پراجیکٹس کی بہترین مینجمنٹ کیلئے انتظامات کر رہی ہے تاکہ کھلاڑی سپورٹس کی بہترین سہولیات کی بدولت اپنے کھیل کو بہتر کر سکیںاور ملک و قوم کا نام بھی بلند کر سکیں ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پاکستان کا پہلاجدید ترین سوئمنگ پول ہے جس سے سوئمرز کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں پنجاب کے تمام اضلاع اور دوردراز کے علاقوں میں تعمیر ہونے والے سپورٹس کمپلیکس کی بہترین مینجمنٹ کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑی بہتر طریقے سے سپورٹس میں حصہ لے کر ملک وقوم کا نام روشن کر سکیں۔

error: Content is protected !!