سرفراز احمد نے سیریز میں فتح پر نظریں جما لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سیریز میں فتح پر نگاہیں مرکوز کرلیں جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کا کریڈٹ بولرز کو دے دیا۔آکلینڈ میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ طویل وقفے کے بعد پہلی فتح پر خوشی ہے ٗ وکٹ پہلے میچ کی وکٹ سے کافی بہتر تھی، بیٹسمینوں نے اپنا وقت لیا اور 2,3 اوررز کے بعد اپنی شاٹس کھیلیں، آج ہمارا منصوبہ پاور پلے میں وکٹیں بچانا تھا جس میں ہم کامیاب رہے اور مطلوبہ نتیجہ حاصل کیا۔سرفراز حمد نے کہا کہ اپنی فارم میں واپسی کو انجوائے کر رہا ہوں، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200 کا مجموعہ حاصل کرنا چاہتے تھے، بولرز کو بھی کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اتنے چھوٹے گرائونڈ پر میزبان بیٹسمینوں کیلئے ہدف کا تعاقب مشکل بنایا۔ آخری اوورز میں بولنگ ہمیشہ مشکل رہی ہے تاہم مجموعی طور پر پیسرز نے شاندار بولنگ کی ٗ اب نظریں فائنل میچ پر مرکوز ہیں، اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

error: Content is protected !!