سیئول(سپورٹس لنک رپورٹ)ونٹر اولمپکس میں چار طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم ہے ، فری اسٹائل اسکینگ میں کینیڈا ،اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدر لینڈ اور اسکی جمپنگ میں ناروے نے گولڈ میڈل جیت لیے۔
کھیلوں کے چوتھے دن بھی دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ۔فری اسٹائل اسکینگ میں کینیڈا کےمائیکل کنگزبری نے دلکش انداز میں جمپ لگائی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
ویمنز کے اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدر لینڈ کی ایتھلیٹ چھائی رہیں ، آئرین وسٹ نے سونے تمغہ جیتا تومیرٹ لینسٹرا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا،،، سلور میڈل جاپان کے ہاتھ آیا۔
اسکی جمپنگ میں ناروے کی میرن لنڈ بائی نے سب سے لمبی چھلانگ لگائی اور پہلی پوزیشن پائی ۔
ویمنز ہی کے آئس ہاکی میچ میں سوئیڈن نے کوریا کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔
سوئڈش ٹیم نے حریف پر ایک دو نہیں آٹھ گول برسائے جبکہ ہوم ٹیم ایک بھی گول نہ کر پائی ۔
میڈل ٹیبل پر جرمنی چار گولڈ کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے، نیدرلینڈ نے تین گولڈ سمیت سات میڈل جیتے ہیں ، جبکہ امریکا کے میڈلز کی تعداد چھ ہے جس میں سونے کے تین تمغے شامل ہیں ۔