کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ناظم آباد شاہ فیصل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حسینی کلب نیوکراچی کو ٹائی بریکر پر 5-3سے شکست دے کر میئر کپ فٹبال چمپئن شپ کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ وقفہ کے دوران پاکستان نیوی کے نیشنل گول کیپر اکبر شیخ کا بحیثیت مہمان خصوصی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔اس موقع ...
مزید پڑھیں »روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 4 اگست, 2018
دو روزہ آئی او سی اولمپک سالیڈیرٹی سیمینار شروع
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس میڈیسن اور کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچاؤ کے حوالے سے دو روزہ آئی او سی اولمپک سالیڈیرٹی سیمینار اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں شروع ہوگیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفیٹننٹ جنرل(ر) عارف حسن نے سیمینار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ ...
مزید پڑھیں »ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ ،پاکستان سیمی فائنل میں داخل
ینگون ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی کلب واپڈا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، واپڈا نے کوارٹر فائنل میں جاپانی کلب تورے ایروز کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے شکست دی۔میانمار میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کلب واپڈا نے انتہائی شاندار ...
مزید پڑھیں »ہائی پرفارمنس کیمپ،کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئے ہائی پرفارمنس کیمپ کے دوران کھلاڑی گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہو گیا۔لاہور میں پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کے دوران وکٹ کیپر شہباز احمد کو گردن پر گیند لگ گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بالر کا گیند ایک باؤنس کے بعد وکٹ کیپنگ کے دوران گردن ...
مزید پڑھیں »اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن زیراہتمام اسلام آباد جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کل اتوار سے روور فٹ بال گرائونڈ جی نائن تھری ، اسلام آباد میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کا افتتاح مہران فٹ بال کلب کے سرپرست محمد نصیب خان کریں گے ۔اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت ...
مزید پڑھیں »صرف ایک ماہ کی ٹریننگ سے میڈلز کا حصول مشکل،عارف حسن
اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہاہے کہ ایشین گیمز میں کھلاڑیوں سے زیادہ توقعات وابستہ کرنا درست نہیں کیونکہ ایک ماہ کے تربیتی کیمپس لگانے سے گیمز میں میڈلز حاصل کرنا مشکل ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ...
مزید پڑھیں »حارث قاسم نے ہانگ کانگ جونیئر سکواش چمپئن شپ انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پنجاب کے جونیئر سکواش کھلاڑی حارث قاسم نے ہانگ کانگ جونیئر سکواش چمپئن شپ انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا۔ہانگ کانگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حارث قاسم نے فائنل میں کورین کھلاڑی لی من وو کو 11/5, 11/3, 11/9 سے ہرایا۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے مطابق پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے ...
مزید پڑھیں »فٹنس مسائل،اینڈی مرے راجرز کپ سے دستبردار
واشنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے فٹنس مسائل کے باعث سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل اور آئندہ ہفتے شیڈول راجرز کپ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ سٹی اوپن پری کوارٹر فائنل میں رومانوی کھلاڑی ماریس کوپل کے خلاف فتح کے بعد مرے کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، انہوں نے کہا کہ ...
مزید پڑھیں »افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنا نام تبدیل کر لیا
لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اصغر استنک زئی نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنا نام اصغر استنک زئی سے تبدیل کرکے اصغر افغان رکھ لیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ٹیم کے کپتان اصغر استنک زئی کے اس اقدام کی ...
مزید پڑھیں »انٹرریجنل انڈر19ون ڈے ٹورنامنٹ،کل آٹھ میچ کھیلے جائینگے
راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹر ریجنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل اتوار کو مزید آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر ریجنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ 2018ء کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ ایونٹ میں کل اتوار کو آٹھ میچ کھیلے جائیں گے۔ فاٹا اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ ...
مزید پڑھیں »