ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ نے محکمے کی تمام گاڑیاں دوسرے ڈیپارٹمنٹ سے واپس طلب کرلی

 

 

ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ نے محکمے کی تمام گاڑیاں دوسرے ڈیپارٹمنٹ سے واپس طلب کرلی
کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے سابق پی ڈی نے اپنے زیر استعمال ایک ہزار سی سی کی کلٹس ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ڈیپارٹمنٹ کو واپس نہیں کی

 

پشاور… سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل نے محکمہ کھیل کے تمام گاڑیاں جو مختلف ڈیپارٹمنٹس میں اعلی عہدوں پر تعینات افراد کے ساتھ تھی واپس طلب کرلی ہیں اور اس بارے میں واضح احکامات جاری کئے ہیں

کہ ڈیپارٹمنٹ کی تمام وھیکل محکمے کو واپس جمع کروائی جائے، اسی سلسلے میں بعض اہم عہدوں پر تعینات افراد نے اپنی گاڑیاں واپس کردی ہے تاہم کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے پر وفاق کے نیم سرکاری ادارے سے ڈیپوٹیشن پر آنیوالے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تاحال گاڑی واپس نہیں کی

اور کم و بیش ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ عہدہ چھوڑنے کے باوجود ابھی تک ایک گاڑی جو کہ کلٹس ایک ہزار سی سی کی ہیں ابھی تک اس کی گھریلو استعمال میں ہیں اور محکمہ کھیل کو واپس نہیں کی گئی ہیں

اسی طرح محکمہ ٹورازم میں بھی ایک گاڑی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ہیں تاہم اسے تاحال واپس نہیں کیا گیا اس بارے میں حال ہی نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل خالد محمود نے ہدایات دی ہیں

کہ ان سے بھی گاڑی واپس لے لی جائے.تاہم تاحال اس حوالے سے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت محکمہ ٹورازم میں تعینات اعلی افسر نے کوئی جواب نہیں دیا.

 

 

 

error: Content is protected !!