ورلڈکپ ; پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 

 

 

 

 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے میدان میں جیت کیلئے جان کی بازی لگائیں گی۔

میچ بھارتی شہر چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ پروٹیز کی کمان ٹیمبا باووما کے ہاتھوں میں ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 4 میچ جیتے ہیں اور اسے 1 میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں اور اسے 3 میں شکست ہوئی ہے۔

 

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اِس وقت جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

شاہین آفریدی، حارث روف اور وسیم جونیئر قومی ٹیم کا پیس اٹیک سنبھالیں گے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر کی جگہ محمد نواز اور حسن علی کی جگہ وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔

 

پاکستان:

بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونیئر۔

 

جنوبی افریقہ:

ٹمبا باووما (کپتان)، کوئٹن ڈی کاک، رسی وین ڈیر، ایڈن مارکرم، ہنرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، گیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، تبریز شمسی اور لنگی نگیدی۔

 

 

 

error: Content is protected !!