یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشئن ٹوور اوپن گالف چیمپئن شپ 11اکتوبر سے


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشئن ٹوور اوپن گالف چیمپئن شپ 2018 کراچی گالف کلب میں 11 سے 14 اکتوبرتک کھیلی جائے گی،اس حوالے سے گورنرہاوس میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اور غیر ملکی گولفرز، ا یشئن ٹور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران، ایونٹ کے اسپانسرز اور مسلح افواج اور سول اداروں کے ا علیٰ حکام نے شرکت کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایونٹ میں شرکت کرنے والے دنیا بھر سے 60 سے زائد گولفر ز کا گرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔اس موقع پر Pro-Am میچز کے لیے قرعہ اندازی کی گئی ۔ یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشئن ٹوور اوپن گالف چیمپئن شپ 2018 کراچی گالف کلب میں 11 سے 14 اکتوبرتک کھیلی جائے گی جس سے ایک طویل وقفے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے گالفنگ ا یونٹ کی واپسی ہو گی۔ اس سے قبل 2007 میں آخری ایشئن ٹوور چمپئن شپ کراچی میں کھیلی گئی تھی۔ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کے تحفظ کی بنیادی ذمہ دار ی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی فلاح و بہبود، صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ علاوہ ازیں پاک بحریہ کو پاکستان میں مختلف کھیلوں کو فروغ دینے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ پاک بحریہ نے مسلح افواج کی سطح پر اور ملکی اور بین الاقوامی پیمانے پر کھیلوں کے فروغ بالخصوص ، سیلنگ، روئنگ، شوٹنگ، اسکواش ،ہاکی، کرکٹ اور گالف کے فروغ میں گراں قدر خدامات سرانجام دی ہیں۔ کراچی گالف کلب میں کھیلی جانے والی یو ایم اے چیف آ ف دی نیول اسٹاف ایشئن ٹور اوپن گالف چمپئن شپ پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا بھر میں اجاگرکرے گی۔ چیمپئن شپ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہو گا کہ پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

error: Content is protected !!