شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا طلاق کا فیصلہ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل ’زی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی، تاہم دونوں کے قریبی دوستوں کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب صرف کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔

بھارٹی میڈیا کے مطابق پاکستان میں شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ٹیم رکن نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر علیحدگی ہوچکی ہے، میں مزید تفصیلات نہیں بتانا چاہتا لیکن اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے‘۔

error: Content is protected !!