ماہانہ محفوظ شدہ تحاریر : اکتوبر 2018

سعودی صحافی کاقتل،نڈال اور نووک کا جدہ میں نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا

جدہ(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹینس کے دو بڑے سٹارز رافیل نڈال اور نووک ڈجکووک جنہوں نے رواں سال بائیس دسمبر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں نمائشی ٹینس میچ کھیلنا تھا نے اپنے اس فیصلے پر سعودی عرب کے صحافی جمال کے قتل کے بعد ازسر نو غور کرنا شروع کردیا ہے اس حوالے سے نووک ڈجکووک کا کہنا ہے کہ ...

مزید پڑھیں »

شکاگو جونیئر اوپن گولڈ سکواش چیمپئن شپ،فائنل پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے جیت لیا

واشنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے جونیئر اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکاگو جونیئر اوپن گولڈ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی جونیئر اسکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکاگو جونیئر اوپن گولڈ چیمپیئن شپ کا فائنل جیت لیا۔حذیفہ نے فائنل میں امریکا کے مائلو فریڈ ...

مزید پڑھیں »

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بڑی خوشخبری مل گئی

سیالکوٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔شعیب ملک کے منیجر امین الحق نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شعیب اور ثانیہ بہت خوش ہیں۔منیجر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ نام اور تصاویر بہت جلد جاری کی جائیں گی۔شعیب ...

مزید پڑھیں »

باکسر عامر خان کی داتا دربار پرحاضری،اپنے گھریلو لڑائی پر دلچسپ بات کہہ ڈالی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ گھر کی لڑائی نہیں جیت سکتے، باہر کی لڑائی میں زیادہ مزا ہے۔لاہورمیں حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒکے مزار پر حاضری کے لیے عالمی شہرت یافتہ باکسر پہنچے، جہاں انہوں نے پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔میڈیا سے گفتگومیں ان کاکہناتھاکہ وہ ...

مزید پڑھیں »

خواتین کھیلوں کے مقابلے،مردوں کے داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے قیوم سٹیڈیم سمیت صوبہ بھر میں منعقدہ خواتین کھیلوں کے مقابلوں اور تقریبات میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسرزکوباقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف ...

مزید پڑھیں »

6لاکھ ڈالرز کےبدلے…پی سی بی کا ٹی10 لیگ کیلئےکھلاڑیوں کو این او سی جاری ..

دبئی رپورٹ ؛عبدالرحمن رضاسے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نےپاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔ بیس پاکستانی کرکٹرز پی سی بی سے این او سی حاصل کرنے کے بعد ٹی 10 لیگ میں شرکت کریں گے جو 21 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ...

مزید پڑھیں »

ٹی ٹونٹی کا کون ساپاکستانی بیٹسمین نمبر ون بن گیا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی میچوں، بلے بازوں، بائولرزاور آل رائونڈرز کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے، آسڑیلیا کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں دھماکے دار کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹائلش بلے باز بابر اعظم نے ...

مزید پڑھیں »

قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی،ویڈیورپورٹ دیکھیں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی مشترکہ چیمپئن پاکستان ٹیم وطن پہنچ گئی۔کراچی ()پاکستان کے کپتان رضوان سینئر ٹیم کے ساتھ کراچی نہیں آئے، ٹیم کے تمام کھلاڑی کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے۔ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل مسقط میں گزشتہ رات بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جس کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پاکستان اور بھارت کی ...

مزید پڑھیں »

جرمن فٹبال لیگ، بائرین میونخ نے کامینز فائیو کوشکست دیدی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) جرمن فٹبال لیگ میں چیمپئن ٹیم بائرن میونخ نے حریف کو دو ایک سے ہرا دیا، ادھر اطالوی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دو گول کر کے مدمقابل کو شکست سے دوچار کیا۔بُندس لیگا میں میں چیمپئن ٹیم بائرن میونخ کا مینز فائیو سے جوڑ پڑا، خلاف توقع آسان حریف نے ہی ...

مزید پڑھیں »

ڈبلیوٹی اے فائنلز، علینہ سیوٹولینا نے فائنل جیت لیا

سنگاپور(سپورٹس لنک رپورٹ)یوکرائن کی ٹینس کھلاڑی علینہ سیوٹولینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا اعزاز جیت کر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا معرکہ مارلیاہے، علینہ نے فائنل میں ایک سخت اور سنسنی خیزمقابلے کےبعد امریکی کھلاڑی سلوینی سٹیفنز کو تین چھ، چھ دو اور چھ دو سے شکست ...

مزید پڑھیں »